سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے
بالواسطہ طور پر ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے
کہا "جسے بغیر محنت کے سب مل جاتا ہے وہ اس کا غلط استعمال کرنے لگتا ہے۔" ایس پی کے سرپرست اعلی اور بانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیو پا ل
سنگھ یادو نے آج اپنے حلقہ جسونت نگر میں
تروینی گلوبل اکیڈمی کے افتتاح
کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو پر زبردست حملہ کیا۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا، "جسے بغیر محنت کے سب مل جاتا ہے وہ اس
کا غلط استعمال کرنے لگتا ہے." مسٹر شیو پال یادو نے سماج وادی پارٹی صدر
اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بڑوں کی عزت نہیں کرتے وہ کبھی
ترقی نہیں کر پاتے۔